"جملہ حقوق محفوظ ہیں" کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
"جملہ حقوق محفوظ ہیں" کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ اس چیز کو ذاتی استعمال میں نہ لائیں یا اس سے اقتباس نہ لیں یا مستفید نہ ہوں۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ: کسی دوسرے کی محنت پر اپنی اجارہ داری قائم نہ کریں اور اسے اپنی طرف منسوب مت کریں، یا اس کی کاپیاں اور نقول تیار کر کے ان کی تجارت کریں اور فائدہ اٹھائیں، اور اس کیلیے اصل مالک سے اجازت بھی نہ لیں۔
19,232