حکومت کی جانب سے دی جانے والی سماجی انشورنس کا کیا حکم ہے؟
خلاصہ : یہ ہوا کہ سماجی تحفظ فنڈ (Social security) جو کہ حکومت کی جانب سے قائم کیا جاتا ہے یہ جائز انشورنس کی صورتوں میں سے ہے، اور اس کی تعاونی انشورنس کے ساتھ مشابہت بہت زیادہ ہے، لہذا ایسی انشورنس میں شامل ہونا اور اس سے فائدہ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، چاہے ایسی انشورنس میں شمولیت جبری ہو یا اختیاری۔ اس موضوع میں مزید پڑھنے کیلیے آپ درج ذیل عربی کتب کا مطالعہ بھی کریں: الأحكام التبعية لعقود التأمين " از: ڈاکٹر احمد بن حمد ونیس۔ -" التأمين التكافلي الإسلامي " از: ڈاکٹر علی محی الدین القره داغی۔ - " معالم التأمين الإسلامي " از: ڈاکٹر صالح العلی اور ڈاکٹر سمیح الحسن۔ واللہ اعلم.
10,664