آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھی اور پھر ماہواری آ گئی، اب کیا حکم ہے؟
خلاصہ یہ ہوا کہ: اگر آپ کا اعتکاف نفلی تھا -اور لگتا بھی ایسا ہی ہے- تو حیض سے پہلے جتنا اعتکاف ہوا وہ صحیح ہے، اور حیض کے بعد جو حصہ اعتکاف کا باقی تھا اس کیلیے آپ کو دوبارہ مسجد جانے کی ضرورت نہیں ہے، اور اگر آپ کا اعتکاف نذر ماننے کی وجہ سے واجب تھا تو پھر نذر ماننے کیلیے جو الفاظ کہے تھے انہیں دیکھنا ہو گا کہ کیا آپ کے الفاظ کا مطلب یہ بنتا ہے کہ آپ پر مکمل اعتکاف کرنا ضروری ہے یا نہیں؟.
14,370