روزے دار كے ليے ہونٹوں كى خشكى ختم كرنے كے ليے مرہم يا كريم وغيرہ استعمال كرنے كا حكم كيا ہے ؟
0 / 0
5,30703/10/2007
روزہ دار كا چپ سٹك ( ہونٹوں پر كريم وغيرہ لگانا ) كا استعمال كرنا
سوال: 39210
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
" انسان كے ليے ہونٹ اور ناك تر كرنے كے ليے كوئى مرہم يا كريم وغيرہ استعمال كرنے ميں كوئى حرج نہيں، يا پھر وہ پانى يا گيلے كپڑے وغيرہ كے ساتھ گيلا بھى كر سكتا ہے.
ليكن اس ميں يہ احتياط كرنا ہوگى كہ خشكى دور كرنے كے ليے استعمال ہونے والى چيز ميں سے كچھ بھى بيٹ ميں نہ جائے، اور اگر بغير قصد اور ارادہ كوئى چيز داخل ہو بھى جائے تو اس كا روزہ صحيح ہے، اس كے ذمہ كچھ لازم نہيں آتا، مثلا اگر كلى كرتے ہوئے بغير ارادہ اور قصد پانى پيٹ ميں چلا جائے تو اس سے روزہ نہيں ٹوٹتا " انتہى.
ماخذ:
ديكھيں: فتاوى ابن عثيمين رحمہ اللہ ( 19 / 224 )