0 / 0
15,63309/09/2009

مسجد میں عورت کا اعتکاف کرنا

سوال: 37698

کیا عورت رمضان کا آخری عشرہ مسجد میں اعتکاف کرسکتی ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

جی ہاں عورت کے لیے رمضان کا آخری عشرہ مسجد میں اعتکاف کرنا جائز ہے ۔

بلکہ مرد اورعورت کےلیے مسجد میں ہی اعتکاف کرنا سنت ہے ، امہات المؤمنین بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں ہی اعتکاف کیا کرتی تھیں اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی مسجد میں ہی اعتکاف کیا کرتی تھیں ۔

اس کی دلیل مندرجہ ذيل حدیث ہے جسے امام بخاری اورامام مسلم رحمہ اللہ تعالی نے اپنی اپنی صحیح میں نقل کیا ہے ۔

عائشہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ :

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی زندگي کے آخر تک رمضان المبارک کے مکمل آخری عشرہ کا اعتکاف کرتے رہے ، پھر ان کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات بھی اعتکاف کرتی رہیں ۔

صحیح بخاری حدیث نمبر ( 2026 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1172 )

صاحب عون المعبود کہتے ہیں :

اس حدیث میں دلیل ہے کہ اعتکاف کے بارہ میں عورتیں بھی مردوں ہی کی طرح ہے ان کا حکم بھی وہی ہے ۔ ا ھـ

شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :

مردوں اورعورتوں کےلیے اعتکاف کرنا سنت ہے ، اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زندگي کے آخر تک رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کیا کرتے تھے ، اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض ازواج مطہرات آپ کے ساتھ اعتکاف کرتی تھیں ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی ازواج مطہرات اعتکاف کرتی رہیں ۔

اعتکاف کی جگہ وہ مسجد ہے جہاں نماز باجماعت کا اہتمام ہوتا ہو ۔ اھ ۔ یہ اقتاس الشيح ابن باز ویب سائٹ سے لیا گيا ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android