0 / 0
7,82930/05/2005

انشورنس كى رقم حاصل كرنے كے ليے دوران ملازمت حادثہ پيش آنے كا جھوٹا دعوى كرديا

سوال: 3104

كام سے باہر مجھے حادثہ پيش آگيا، اور جب ميں علاج معالجہ كے اخراجات برداشت نہ كر سكا تو ميں نے دعوى كرديا كہ حادثہ كام كى بنا پر ہوا ہے، اس بنا پر كمپنى نے مجھے علاج معالجہ كے اخراجات مہيا كر ديے، اور اب ميں اس فعل پر نادم ہوں، مجھ پر كيا لازم آتا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

آپ كو چاہيے كہ كمپنى والوں كو حقيقت حال بتا ديں اور علاج معالجہ كى جو رقم انہوں نے صرف كى ہے وہ واپس كرنے كى پيشكش كريں، يا پھر اسے اپنى تنخواہ سے كٹوتى كروا ديں، اور اگر انہوں نے آپ كو معاف كرديا – اگر انہيں يہ صلاحيت ہو – تو پھر يہ قرض ساقط ہو جائے گا، وگرنہ آپ اس سے ان كے معاف كرنے يا انہيں اخراجات واپس كيے بغير برى الذمہ نہيں ہو سكتے، اور آپ اس عظيم كذب بيانى اور ظلم كرنے پر اپنے رب سے توبہ و استغفار كريں .

ماخذ

ديكھيں: فتاوى اسلاميۃ ابن جبرين ( 314 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android