0 / 0
1,03709/02/2023

مزدور کا طلبہ کے لیے مختص سستا سفری کارڈ استعمال کرنے کا حکم

سوال: 225206

میں ترکی میں پڑھتا ہوں، میرے پاس سستا سفری کارڈ ہے، عمومی لوگوں کے پاس موجود کارڈ سے میرا کارڈ سستا ہے، میرا کارڈ طلبہ کے لیے مختص ہے، اور اس کے مالک کے علاوہ کسی کو اس پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس سال میں ملازمت کی وجہ سے یونیورسٹی نہیں جا پاؤں گا، میرے ساتھ ایک آدمی کام کرتا ہے اسے میرے کارڈ کی ضرورت ہو گی، تو کیا میں اسے اپنا کارڈ دے سکتا ہوں؟ کہیں یہ دھوکا دہی تو نہیں ہو گی؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

جب تک یہ کارڈ صرف طلبہ کو ہی دیا جاتا ہے، اور اس کارڈ سے اس کا مالک ہی استفادہ کر سکتا ہے تو آپ کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ آپ کسی کو بھی اپنا کارڈ دیں؛ کیونکہ یہ باطل طریقے سے مال ہڑپ کرنے کے زمرے میں آئے گا، اور اس طرح آپ اس مزدور کو ایسی چیز لینے کے لیے مدد کریں گے جس کا وہ حقدار نہیں ہے۔

واللہ اعلم

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android