0 / 0
6,06107/01/2022

کیا عورت اپنی لے پالک بیٹی کے خاوند کے ساتھ سفر کرسکتی ہے؟

سوال: 198627

میرے والد نے اپنے بھائی کی بیٹی کو دس سال کی عمر میں گود لے لیا تھا، میرے والدین مکمل طور پر ماں باپ جیسا ہی اسکے ساتھ سلوک کرتے ہیں، اور وہ اِسے اپنی بیٹی ہی سمجھتے ہیں۔
تو کیا میری والدہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے اپنی لے پالک بیٹی اور اسکے خاوند و بچوں کے ساتھ سفر کرسکتی ہیں؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

بچہ گود لینے سے شرعی نسب ثابت نہیں ہوتا، اس کے متعلق سوال نمبر: (188161)اور (6102) کے جواب میں گزر چکا ہے، اسی طرح گود لینے سے بچہ محرم بھی نہیں بنتا ، الاّ کہ شرعی رضاعت ہو تو محرم بن جائے گا، اسکی تفصیل کیلئے سوال نمبر: (129988) کا جواب ملاحظہ کریں۔

اس بنا پر آپکے چچا کی بیٹی -جسے آپکے والد نے گود لیا تھا- اسکا خاوند آپکی والدہ کیلئے محرم نہیں بن سکتا؛ کیونکہ اس لڑکے کی بیوی – آپکے چچا کی بیٹی – آپکی والدہ کی بیٹی نہیں ہے، اور اسی طرح اس لڑکی کے بالغ بچے بھی آپکی والدہ کے محرم نہیں ہیں؛ چنانچہ اس حالت میں آپکی والدہ ان کے ساتھ سفر نہیں کرسکتیں۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android