محفوظ کریں
  • New List
مزید
    محفوظ کریں
    • New List
7,62714/محرم/1428 , 02/فروری/2007

رات كو ناخن تراشنے اور پھينكنے سے قبل بسم اللہ پڑھنے كا حكم

سوال: 11993

مجھے بعض لوگوں سے معلوم ہوا ہے كہ رات كے وقت ناخن تراشنے حرام ہيں، اسى طرح يہ بھى معلوم ہوا ہے كہ پھينكنے سے قبل ہم ان پر تين بار تھو تھو كر كے بسم اللہ پڑھيں، تا كہ انہيں شيطان اٹھا كر استعمال نہ كرے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

يہ كہنا كہ رات كے وقت ناخن تراشنے مكروہ ہيں اس كى كوئى دليل اور اصل نہيں ملتى، بلكہ رات يا دن كے وقت جب چاہے ناخن كاٹے جا سكتے ہيں، اس ميں كوئى حرج والى بات نہيں.

اور اسى طرح انہيں پھينكنے سے قبل تين بار بسم اللہ پڑھنا وگرنہ اسے شيطان استعمال كرينگے، اس كى بھى كوئى اصل اور دليل نہيں ملتى اور اسى طرح ناخن دفن كرنے كى بھى كوئى دليل اور اصل نہيں ہے، بلكہ جس حديث ميں اس كا ذكر ملتا ہے وہ بہت ہى زيادہ ضعيف ہے.

چنانچہ انہيں كوڑے دان ميں پھينكنا يا پھر انہيں اس خدشہ كے پيش نظر دفن كرنا جائز ہے كہ كہيں يہ ناخن كسى جادوگر كے ہاتھ نہ لگ جائيں اس ليے وہاں پھينكے جائيں جہاں سے جادوگروں كے ہاتھ نہ لگيں.

واللہ اعلم .

حوالہ نمبر

ماخذ

الشيخ محمد صالح المنجد

ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے اختیارات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android
رات كو ناخن تراشنے اور پھينكنے سے قبل بسم اللہ پڑھنے كا حكم - اسلام سوال و جواب