ميرے پاس ايك خيراتى تنظيم كے فنڈ كے ليے بكس ہے، اور ميں چاہتا ہوں كہ يہ ڈبہ بھرنے كے بعد كسى دوسرى تنظيم كو ديا جائے جس پر ميں زيادہ مطمئن ہوں ؟
0 / 0
3,97919/06/2013
ايك تنظيم كے فنڈ كا بكس كسى دوسرى تنظيم كو دينا
سوال: 10275
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:
سوال: ؟
آپ نے اس تنظيم كا ڈبہ كيوں قبول كيا ؟
جواب:
اس ليے كہ اس كے سامنے يہى تنظيم تھى، اور پھر بعد ميں اسے اس سے بھى زيادہ بااعتماد تنظيم كا علم ہوا.
فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كا جواب تھا:
جب اس نے اس تنظيم كو دينے كى نيت سے جمع كيا ہے تو پھر جائز نہيں، كسى دوسرى تنظيم كو دينا جائز نہيں ہے.
سوال: ؟
كيا سبب يہ ہے كہ چندے كا ڈبہ اس تنظيم كا ہے ؟ اور اس كى نيت كا اعتبار ہے؟
جواب:
جى ہاں، اگر اس نے ان كے ليےنيت كى تھى تو پھر اس تنظيم كے علاوہ كسى دوسرى تنظيم كو دينا جائز نہيں، ليكن اگر ان سے اجازت حاصل كرلى جائے.
ماخذ:
الشيخ محمد بن صالح العثيمين