
ویب سائٹ کے ساتھ سیکھیں
عقیدہ
اس زمرے میں ایسے موضوعات ہیں جن کا اللہ تعالی کے بارے میں عقیدہ رکھنا ہر مسلمان پر ضروری ہے، نیز چھ ایمان کے ارکان اور دیگر غیبی امور سمیت ایسے مسائل بھی ہیں جو صحیح عقیدے سے تصادم رکھتے ہیں اور ان سے بچنا ضروری ہے۔
حدیث اور علوم حدیث
اس زمرے میں ایسے موضوعات ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے اقوال اور افعال سے تعلق رکھتے ہیں، ساتھ میں حدیث کے چیدہ چیدہ معانی کی وضاحت، حدیث کے صحیح اور ضعیف ہونے کے اعتبار سے سند یا متن پر گفتگو، اور ان کی معرفت کے قواعد و ضوابط بیان کیے گئے ہیں۔
قرآن اور علوم قرآن
اس زمرے میں قرآن کریم سے متعلق موضوعات ہیں جن میں شان نزول، تجوید، آیات کی تفسیر، اعجاز قرآن، سورتوں اور آیات کے فضائل، رسم قرآنی، مصحف کے احکام اور دیگر امور شامل ہیں۔
خانگی فقہ
اس زمرے میں اسلامی گھرانے سے متعلق موضوعات ہیں جس میں خاندان کے آغاز یعنی منگنی، پھر نکاح، نکاح کی شرائط اور نان و نفقہ سمیت حسن معاشرت پر مشتمل بیوی کے حقوق بھی ذکر کئے گئے ہیں، نیز میاں بیوی میں علیحدگی پر بچوں کی تربیت، عدت اور دیگر احکام کے ساتھ باطل نکاحوں کے بارے میں بھی تفصیلات موجود ہیں۔
فقہ اور اصول فقہ
اس زمرے میں ان امور کو ذکر کیا گیا ہے جنہیں کرنا یا جن سے بچنا مسلمان کے لیے ضروری ہے، نیز عبادات، معاملات، رسم و رواج، لباس، خور و نوش اور علاج معالجہ جیسے زندگی کے ناقابل فراموش امور پر گفتگو کی گئی ہے، ساتھ میں شرعی نصوص سے احکام کشید کرنے کے قواعد بھی ذکر ہوئے ہیں۔
آداب، اخلاق، رقت آمیزی
اس زمرے میں ایسے آداب بیان کیے گئے ہیں جو انسان کی روزمرہ زندگی کے امور یعنی کھانے پینے، سونے جاگنے وغیرہ سے تعلق رکھتے ہیں، نیز یہاں اعلی اخلاقی اقدار کے علاوہ جن امور سے بچنا ضروری ہے ان کا بیان بھی ہے، اس کے ساتھ قلبی اصلاح اور دل کو اللہ اور آخرت کے ساتھ جوڑنے کا سامان بھی۔
تعلیم و دعوت
اس زمرے میں شرعی علم حاصل کرنے سے متعلقہ امور جیسے کہ حصولِ علم کے آداب اور معاون اسباب وغیرہ کا بیان ہے، نیز دیگر علوم کے بارے میں اسلام کا کیا موقف ہے؟ اور اسلام کی نشر و اشاعت اور تبلیغ کے ذرائع پر گفتگو بھی کی گئی ہے۔
نفسیاتی اور سماجی مسائل
اس زمرے میں وسوسہ، خوف، ذہنی تناؤ، خود سوزی سمیت عائلی پریشانیوں جیسے نفسیاتی امراض کے متعلق گفتگو کی گئی ہے، ساتھ میں مسلمان مرد و خواتین کو سماجی تعلقات میں پیش آنے والے مسائل کا حل بھی بتلایا گیا ہے۔
تاریخ اورسیرت
اس زمرے میں تخلیق کائنات کی ابتدائی امور، ماضی کے حالات و واقعات، نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی، سیرت کے واقعات، لوگوں کے ساتھ نبوی تعامل سمیت افراد، اقوام اور جگہوں کے فضائل بھی بیان کیے گئے ہیں۔
تربیت و پرورش
اس زمرے میں ایسے موضوعات شامل ہیں جو مسلمان کی شخصیت کو کمال کی جانب لے جانے میں معاون ہیں، اسی طرح یہاں ایسے موضوعات بھی ہیں جو بچوں کی بہترین انداز میں تربیت کیلیے ضروری ہیں، نیز ان کی بدولت بچوں کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔
شرعی سیاست
اس زمرے میں شریعت اسلامیہ کے مقاصد کی روشنی امت کی تعمیر و ترقی سے متعلقہ امور شامل ہیں، چاہے ان کا تعلق داخلی امور سے ہو یا عالمی سطح پر دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات سے۔