ایک مسلمان نے کسی غیر مسلم ملک میں پناہ لینے کے لئے اپنے آپ کو عیسائی ظاہر کیا، لیکن اس کا اب بھی عقیدہ یہی ہے کہ وہ مسلمان ہے
جس شخص نے بھی پورے اختیار کے ساتھ اور عمداً کلمہ کفر صراحت کے ساتھ کہا تو وہ کافر ہو جائے گا، اس میں سے صرف مجبور شخص کو استثنا حاصل ہے، وہ کافر نہیں ہو گا، دولت حاصل کرنے کے لئے جو شخص کلمہ کفر بولے تو وہ مجبور لوگوں میں شامل نہیں ہے۔ مرتد شخص اگر دوبارہ اسلام میں داخل ہو جائے اور اس کی مدخولہ بیوی اپنی عدت میں ہی ہو تو وہ اس سے رجوع کر سکتا ہے، لیکن وہ عدت گزرنے کے بعد اسلام میں دوبارہ داخل ہوا تو محتاط طریقہ کار یہی ہے کہ وہ نیا نکاح کر کے اسے اپنے عقد میں لے۔
14,422