كيا مسجد ميں كرسى پر بيٹھ كر نماز ادا كرنے والا شخص كرسى كى پچھلى ٹانگيں نمازيوں كى ٹانگوں كے برابر ركھے، يا كہ كرسى كى اگلى ٹانگيں ان كے برابر كرے ؟
0 / 0
6,88020/06/2009
كيا كرسى كى پچھلى ٹانگيں صف كے برابر كى جائيں ؟
سوال: 9209
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
ہم نے يہ سوال فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح بن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے سامنے پيش كيا تو ان كا جواب تھا:
كرسى كى پچھلى ٹانگيں نمازيوں كے پاؤں كے برابر كرے.
سوال:
ليكن اگر يہ شخص كھڑا ہو تو صف سے آگے ہو گا ؟
جواب:
وہ كھڑا ہونے والا نہيں چنانچہ وہ اپنى پچھلى سائڈ نمازيوں كے پاؤں كے برابر كرے.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشيخ محمد بن صالح العثيمين