0 / 0
10,06003/11/2008

حرام اور مكروہ كى تعريف

سوال: 9084

لفظ مكروہ سے كيا مقصود ہے، اور حرام اور مكروہ ميں كيا فرق ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

لغت ميں مكروہ محبوب كى ضد اور مخالف كو كہتے ہيں.

اور اصطلاح ميں:

شارع جسے بغير جزم يعنى قطعى ترك كرنا طلب كرے، اور اس كى تعريف اس طرح بھى ممكن ہے: جس كے كرنے پر سزا نہ ہو اور بطور اطاعت ترك كرنے پر ثواب ہو.

حرام لغت ميں ممنوع كو كہتے ہيں.

اور اصطلاح ميں حرام وہ ہے جو شارع قطعى طور پر ترك كرنا طلب كيا ہو، اور حرام حلال كى ضد ہے، جب بندہ بطور اطاعت حرام سے اجتناب كرے تو اسے اس پر ثواب ملےگا، نہ كہ وہ خوف يا حياء يا حرام سے عاجز ہونے كى بنا پر چھوڑا گيا ہو اگر ايسا ہو تو اس پر ثواب نہيں.

ماخذ

ديكھيں: شرح الورقات فى اصول الفقہ عبد اللہ الفوزان ( 29 - 30 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android