میں سگریٹ نوشی پر بہت ہی حریص ہوں اور دن میں تقریبا بیس سگریٹ پیتا ہوں میرا ارادہ ہے کہ میں کلی طور پر سگریٹ نوشی سے باز آجاؤں اور اسے ترک کر دوں تو بعض دوستوں نے مجھے کہا ہے کہ آپ نیکوٹین کی پٹیاں استعمال کریں جو کہ اس کے لۓ بہت ہی مفید ہیں ۔
تو میرا سوال ہے کہ کیا میرے لۓ یہ ممکن ہے کہ میں رمضان میں روزے کے درمیان یہ نیکوٹین کی پٹیاں استعمال کر لوں جب کہ یہ پٹیاں جلد پر باندھی جاتی ہے اور اس میں ٹیکوٹین جلدی مساموں کے ذریعے جسم میں داخل ہو جاتی ہے اور یہ ایک پٹی چوبیس گھنٹے کے لۓ کافی ہے اور صرف سات پٹیوں کے استعمال کی ضرورت ہے ۔
اور میں آپ کو یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ مجھے روزے کی حالت میں سگریٹ نوشی کی بالکل ضرورت محسوس نہیں ہوتی لیکن جیسے ہی روزہ افطار کرتا ہوں محسوس کرتا ہوں کہ ہاتھ خود بخود سگریٹ پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ مجھے کوئی نصیحت فرمائیں ۔
0 / 0
6,99217/10/2005
رمضان میں روزے کی حالت میں جلدی پٹیاں باندھنے کا حکم
سوال: 8226
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
جلد کے چوسنے والی چیزیں روزہ نہیں توڑتیں مثلا تیل اور مرہم اور جلدی علاج کی وہ پٹیاں جن پر کمیائی مادہ یا دوائی لگی ہوتی ہے مثلا سگریٹ نوشی کا علاج کرنے کے لۓ استعمال ہونے والی پٹیاں اور آپ کو یہ نصیحت ہے کہ آپ اپنے جسم کے متعلق اللہ تعالی سے ڈریں اور اسے اس سگریٹ نوشی کے ساتھ نقصان نہ دیں جو کہ شرعی طور پر حرام ہے ۔
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( اور بیشک آپ کے جسم کا بھی آپ پر حق ہے )
اور ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کا اس گندی بیماری کو ترک کرنے میں تعاون فرمآئے اور ہمیں اور آپ کو ہر برائی سے محفوظ رکھے ۔
اللہ تبارک وتعالی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں نازل فرمآئے ۔
واللہ تعالی اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد