0 / 0
5,17721/محرم/1428 , 09/فروری/2007

نماز جنازہ ميں امام كے كھڑا ہونے كى جگہ

سوال: 8192

امام كے آگے ميت كے سر اور پاؤں كى اعتبار سے ميت كس طرح ركھى جائے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

ميت امام كے آگے ركھى جائےگى، اگر مرد ہے تو اس كا سر امام كے برابر ہوگا اور اگر عورت ہے تو اس كا درميان، جيسا كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے صحيح احاديث ميں ثابت ہے.

اور اگر ميتوں ميں مرد و عورت اور بچے ہوں يعنى زيادہ ہوں تو امام كے قريب مرد اور پھر بچہ اور پھر عورت اور پھر بچى ركھى جائےگى، اور عورت كا درميان مرد كے سر كے برابر ركھا جائےگا تا كہ امام ان سب كى شرعى جگہ پر كھڑا ہو سكے.

واللہ اعلم .

ماخذ

ديكھيں: كتاب مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تعالى ( 13 / 140 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android