0 / 0
8,02817/04/2004

برطانیا میں عقدنکاح کا قانونی آفس میں اندارج کروانا

سوال: 7714

میں انگلیڈ میں رہائش پزیر ہوں جو کہ ایک عیسائي ملک ہونے کی بنا پر پہچانا جاتا تھا لیکن اب مکمل طور پر لادین ہوچکاہے ، اور حکومتی سطح پر کوئي دین نہیں پایا جاتا ، اس پر مستزاد یہ کہ کسی بھی سرکاری کام کو اللہ تعالی کا نام لے کر پورا نہیں کیا جاتا تو میرا سوال یہ ہے کہ :

جب کوئي مرد اورعورت اس ملک کے کسی بھی نکاح رجسٹرار کے آفس میں عقد نکاح کرتا ہے تا کہ سرکاری طور پر انہيں خاوند اوربیوی تسلیم کیا جائے تو کیا یہ نکاح مقبول ہے ، غض نظر اس کے کہ لکھنے والا بھی کافر ہوگا جو فارم پر کرتے اور تصدیق کرتے وقت بسم اللہ نہيں پڑھے گا ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

الحمدللہ

عقد نکاح میں چار چيزوں کا ہونا ضروری ہے جیسا کہ مندرجہ ذيل قاعدہ میں بیان ہوا ہے :

جس نکاح میں بھی چاراشخاص خاوند ، لڑکی کا ولی ، اوردوگواہ ، حاضر نہ ہوں وہ باطل ہے ۔

اوراس لیے بھی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے :

( ولی اوردوعادل گواہوں کے بغیر نکاح نہیں ہوتا ) ۔

آپ مزید تفصیل دیکھنے کے لیے سوال نمبر (2127 ) کا جواب بھی ضرور دیکھیں ۔

اس لیے جب خاوند اوربیوی دونوں مسلمان ہوں تو پھر ولی کا بھی مسلمان ہونا واجب ہے کیونکہ کافر مسلمان کا ولی نہيں بن سکتا ، اورکافر ممالک میں مسلمانوں کا مسؤل اورنمائندہ ولی کے قائم مقام ہوگا ، اس لیے عقدنکاح شرعی طریقہ پر ہونا ضروری ہے جس میں سب شروط پائي جائيں ۔

اوراس میں کوئي حرج نہیں کہ عقدنکاح کی قانونی طور پر تصدیق بھی کرائي جائے تا کہ مفاسد کے بچا جاسکے اوراس میں کوئي مشکل پیش نہ آئے ۔

اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android