0 / 0
10,66125/05/2008

بلوغت كے ثبوت كے ليے احتلام ضرورى ہے

سوال: 70425

ميں سولہ برس كا جوان ہوں، منى خارج ہونے كے علاوہ بلوغت كى باقى سارى علامات ظاہر ہو چكى ہيں، تو كيا يہ مرض ہے يا طبعى چيز، يہ علم ميں رہے كہ ميرى خوراك نيچرل اور طبعى ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

لڑكے اور لڑكى كى بلوغت كى علامات معروف ہيں، لڑكا تين ميں سے كسى ايك چيز كے ظاہر ہونے سے بالغ ہو جاتا ہے وہ تين علامات يہ ہيں:

1 – منى كا خروج.

2 – يا شرمگاہ كے ارد گرد سخت بال آ جانا.

3 – يا پھر پندرہ برس كى عمر مكمل ہو جانا.

اور لڑكى بالغ ہونے كى علامات ان تين كے علاوہ چوتھى علامت بھى ہے وہ يہ كہ لڑكى كو حيض كا خون آ جائے.

اور يہ سب علامات ظاہر ہونا شرط نہيں، بلكہ ان ميں سے كوئى ايك علامت بھى ظاہر ہو جائے تو اس شخص كے بالغ ہونے كا حكم لگانے كے ليے كافى ہے ”

ديكھيں: الشرح الممتع ( 6 / 202 ).

اور آپ كا سولہ برس كى عمر كو پہنچ جانا آپ كے بالغ ہونے كى دليل ہے، چاہے منى نہيں بھى آئى.

آپ كو يہ معلوم ہونا چاہيے كہ اب آپ مكلف ہو چكے ہيں اور اپنے اعمال و اقوال كے ذمہ دار اور جوابدہ ہيں، جيسا كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” تين قسم كے افراد سے قلم اٹھا لى گئى ہے: بچے سے حتى كہ وہ بالغ ہو جائے، اور سوئے ہوئے سے حتى كہ وہ بيدار ہو جائے، اور مجنون اور پاگل سے حتى كہ وہ صحيح ہو جائے ”

سنن ابو داود حديث نمبر ( 4402 ) سنن نسائى حديث نمبر ( 3432 ) سنن ترمذى حديث نمبر ( 1423 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 2041 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

ہم نے آپ كى حالت كے متعلق ايك ڈاكٹر صاحب سے دريافت كيا تو انہوں نے ہميں بتايا كہ ہو سكتا ہے يہ بيمارى ہو، اور يہ بھى ہو سكتا ہے كہ طبعى امر ہو، اس ليے آپ كسى ماہر ڈاكٹر سے رجوع كريں، تا كہ حقيقت واضح ہو سكے.

اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ ہميں اور آپ كو صحيح امور كى توفيق نصيب فرمائے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android