0 / 0
8,65706/02/2008

حيض سے طہارت كا عجيب و غريب بدعتى طريقہ

سوال: 5900

ماہوارى ختم ہونے كے بعد غسل كا بہتر طريقہ كيا ہے ؟
مجھے بزرگوں نے كہا ہے كہ: ميں غسل كروں پھر وضوء كر كے سات بار پانى پر كلمہ شہادت پڑھ كر اپنے سر پھر بازو اور ٹانگوں اور پھر شرمگاہ پر بہاؤں، پھر پانى پر سات آيات اور آيت الكرسى پڑھ كر اپنے اوپر اسى طريقہ سے پانى بہاؤں.
كيا ميرے ليے اس طريقہ پر عمل كرنا ضرورى ہے ؟
اس موضوع كے متعلق آپ كى نصيحت پر ميں آپ كى مشكور ہونگى.

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

يہ طريقہ بدعت ہے، اللہ تعالى نے اس كى كوئى دليل نازل نہيں فرمائى بلكہ آپ كے ليے سنت پر عمل كرنے كے ليے اتنا ہى كافى ہے كہ غسل كرنے سے قبل وضوء كريں اور پھر اپنے سارے بدن پر پانى بہا ليں.

اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ ہميں اور آپ كو علم نافع عطا فرمائے، اور ہم سب كو جہالت اور بدعات سے محفوظ ركھے.

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android