نبی اور رسول میں کیا فرق ہے ؟
0 / 0
11,16715/03/2005
نبی اور رسول میں فرق
سوال: 5455
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اس مسئلہ میں کئ ایک اقوال ہیں ۔
ان اقوال میں سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا مندرجہ ذیل قول ہے کہ :
( نبی وہ ہے جسے اللہ تعالی نبی بنا کر مبعوث کرے اور وہ اس کی خبریں دے جو کہ اسے اللہ تعالی نے دی ہوں اور اگر اسی کے ساتھ اسے ان لوگوں کی طرف بھیجا جائے جو کہ اللہ تعالی کے احکام کی مخالفت کرتے ہوں تا کہ وہ اللہ تعالی کا پیغام اور رسالت ان لوگوں کو پہنچآئے تو وہ رسول ہے اور اگر وہ پہلی شریعت پر عمل کرے اور اسے کسی کی طرف بھی رسالت دے کر نہ بھیجا گیا ہو تو وہ نبی ہے رسول نہیں ) 1ھ
النبوات صفحہ نمبر (255)
اس کے علاوہ اور بھی تعریفیں ہیں لیکن سب سے اہم یہی ہے
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد