کیا خاوند یا پھر بیوی کے لیے ممکن ہے کہ وہ اپنے آپ کوبے نماز سے روک لے یعنی وہ اسے اپنے قریب نہ آنے دے ؟
دوسرے معنوں میں کیا یہ جائز ہے کہ دونوں میں سے جب ایک بے نماز ہو تودوسرا اسے اپنے سے ہم بستری نہ کرنے دے ؟
0 / 0
7,15311/07/2004
کیا بے نماز خاوند سے اپنے آپ کوروک لے
سوال: 5281
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
الحمدللہ
بلکہ عورت پر واجب ہے کہ وہ اس معاشرت سے اپنے آپ کوروک لے اوراسی طرح مرد پر بھی واجب ہے ۔
کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
تم کافرعورتوں کی ناموس اپنے قبضہ میں نہ رکھو الممتحنۃ ( 10 ) ۔
توکسی بھی مسلمان عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ کلی طور پربے نماز خاوند کی عصمت میں رہے یا پھر غالباوہ نماز پڑھتا ہی نہ ہو ، بلکہ اس پر یہ ضروری ہے کہ وہ اس سے علیحدگي اختیار کرے اوراس کے ساتھ باقی نہ رہے ۔
کیونکہ وہ کافر ہے اورمخرج عن الملۃ ہے ، ہم اللہ تعالی سے سلامتی وعافیت کے طلبگار ہیں ۔
واللہ اعلم.
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد