كيا اگر امام يا مقتدى فجر كى سنتيں گھر ادا كر كے آئے تو مسجد ميں تحيۃ المسجد ادا كرے گا؟
0 / 0
5,28018/01/2006
جب مسجد ميں داخل ہو تو كيا تحيۃ المسجد ادا كرے گا؟
سوال: 5074
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگر تو واقعہ ايسا ہى ہو جيسا سوال ميں بيان ہوا ہے تو اس كے مشروع ہے كہ جب وہ مسجد ميں داخل ہو تو بيٹھنے سے قبل تحيۃ المسجد ادا كرے، اور امام كو چاہيے كہ وہ نماز كى اقامت كا كہے، تو وہ تحيۃ المسجد كا محتاج نہيں رہے گا، كيونكہ اس سے فرضى نماز كافى ہو جائيگى.
اور اسى طرح جب مسجد ميں آئے اور نماز كھڑى ہو چكى ہو تو وہ بھى تحيۃ المسجد نہيں ادا كرے گا.
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے..
ماخذ:
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 672 )