0 / 0
5,29427/12/2004

ان کی جانب سے صدقہ کرنا مشروع ہے

سوال: 4693

چند برس قبل میں نے چندایک دوستوں سے ایک سوسعودی ریال لیا اوربعد میں کسی دوسری جگہ چلاگيا اوران دوستوں کو بھول چکا ہوں اوراسی طرح وہ بھی مجھے بھول چکے ہیں ، اب مجھے علم نہيں کہ وہ کہاں ہیں ، لھذا مجھے اس ایک سوریال کا کیا کرنا چاہیے جواب تک میرے کندھوں پر ہیں ، آپ مجھے اس کی تفصیل بتائيں اللہ تعالی آپ کوجزائے خیر عطا فرمائے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اگر توواقعتا معاملہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے کہ آپ ان لوگوں کوبھول چکے ہیں جن سے سو ریال لیا تھا ، تواس حالت میں آپ کے لیے ان کی جانب سے یہ سوریال صدقہ کرنا مشروع ہیں ، اورجب بھی ان میں سے کوئي ایک آپ کویاد آئے آپ اسے اس کا حق ادا کردیں ، لیکن اگر وہ آپ کواس صدقہ کی اجازت دے دیتا ہے جوآپ کرچکے ہیں توپھرجائز ہے اوراس طرح آپ اس سے بری الذمہ ہوجائيں گے اوران کے ساتھ ساتھ آپ کوبھی اجروثواب حاصل ہوگا .

ماخذ

الشیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی - دیکھیں کتاب : فتاوی الاسلامیۃ ( 3 / 10 ) ۔

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android