ميں عربى بات چيت نہيں كرسكتا، اور نماز ميں دعاء كرنا چاہتا ہوں، مثلا تھجد كى نماز ميں سجدہ كے دوران لھذا كيا جب تك ميں عربى نہيں سيكھ ليتا ميرے ليے اپنى مادرى زبان ميں دوران سجدہ دعاء كرنا جائز ہے ؟
0 / 0
7,52009/05/2006
نماز ميں عربى زبان كے علاوہ كسى اور زبان ميں دعاء كرنا
سوال: 4337
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
جى ہاں جو شخص عربى نہيں بول سكتا اس كے ليے عربى كے بغير دعاء كرنا جائز ہے، ليكن مسلمان شخص كو چاہيے كہ وہ جتنى جلدى ہو سكے اتنى عربى ضرور سيكھے جس سے اس كى عبادت صحيح ہو سكے.
ماخذ:
الشيخ عبد الكريم الخضير