کیا ہمارے لیے ماہ رمضان میں ہفتہ اوراتوار کوکام کرنا جائز ہے ؟
0 / 0
6,95424/09/2008
رمضان میں ہفتےاوراتوار کو کام کرنا
سوال: 37802
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
ماہ رمضان اوردوسرے مہینوں میں ہفتہ کے ساتوں دن کام کرنا جائز ہے ، مسلمانوں کے ہاں ہفتہ اوراتوارایسے دن نہیں کہ اس میں کام کرنا ممنوع ہو ۔
مسلمان کا ہم وغم یہ نہيں ہونا چاہیے وہ اپنی نماز اورروزہ کے مقابلہ میں کام اورملازمت کو ترجیح دیتا رہے ، اس لیے اگر مسلمان یہ کرسکتا ہوکہ وہ اپنے اورکسی اور کے بغیر کسی نقصان اورضرر کے اپنے دنیوی کاموں میں تخفیف کرے ، یہ ایک حکمت ہےجو ایک اچھا اوربہتر امر ہے تا کہ مسلمان اس ماہ مبارک میں اللہ تعالی کی اطاعت اورروزے اورقرآت قرآن کے لیے فارغ ہوسکے ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب