کیاولادت کے بعد عورت پر رمضان کے روزے رکھنے واجب ہیں ، کیونکہ وہ نفاس کے چالیس یوم تو مکمل کرچکی ہےلیکن ابھی تک خون بند نہيں ہوا اوروہ پاک نہیں ہوئي ؟
0 / 0
10,24525/10/2004
نفاس والی عورت نے چالیس یوم مکمل کرلیے لیکن پاک نہیں ہوئي کیا وہ روزہ رکھے اورنماز ادا کرنی شروع کردے ؟
سوال: 37662
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
علماء کرام نے نفاس کی زيادہ سے زیادہ مدت میں اختلاف کیا ہے ، جمہور علماء کرام نے تواس کی زيادہ سے زيادہ مدت چالیس یوم قرار دی ہے ، آپ اس کی تفصیل کے لیے سوال نمبر ( 10488 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔
لھذا اس بنا پر ۔۔ وہ عورت جسے چالیس یوم سے زيادہ نفاس کا خون آئے تواگر یہ خون اس کی ماہواری کے موافق ہوتو یہ حیض ہوگا ، لیکن اگر موافق نہ ہو تو پھر استحاضہ کا خون شمار کیا جائے گا ، اس لیے چالیس یوم کے بعد وہ غسل کرے اورنماز ادا کرے اوراگررمضان میں ہو تو روزے بھی رکھے ، وہ پاک ہوگي اوراس کے احکام بھی پاک عورتوں کے ہی ہونگے ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب
متعلقہ جوابات