كيا شرٹ پينٹ كے اندر ركھنا جائز ہے، يا كہ ہمارے لے شرٹ باہر نكالنا ضرورى ہے تا كہ ہمارے ستر كے جوڑ اور اعضاء ننگے اور واضح نہ ہوں ؟
0 / 0
4,98110/06/2008
كيا پينٹ سے شرٹ باہر ركھنا ضرورى ہے
سوال: 3280
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگر تو پتلون يعنى پينٹ حرام چيز پر مشتمل نہ ہو، اور وہ كھلى اور وسيع ہو ستر والى جگہوں اور اعضاء كا حجم ظاہر نہ كرے، اور نہ ہى جوڑ واضح ہوتے ہوں تو پھر شرٹ پينٹ كے اندر كرنے ميں كوئى حرج نہيں.
ليكن اگر وہ ستر والى جگہ سے تنگ ہو تو پھر اسے قميص يا كسى اور چيز كے ساتھ چھپانا ضرورى ہے.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد