اگر انسان اپنے ملك ميں اپنے دين اور اپنے آپ كا خطرہ محسوس كرے اور پر امن نہ ہو تو كيا اس حالت ميں مسلمان پر ہجرت فرض ہو گى، اور وہ كہاں ہجرت كرے ؟
0 / 0
7,30418/06/2008
جس كے دين پر كوئى حرج نہ ہوتا ہو كيا اس پر بھى ہجرت واجب ہے
سوال: 3021
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگر تو واقعتا ايسا ہى ہے جيسا كہ ذكر كيا گيا ہے كہ مسلمان شخص اپنے دين اور اپنے نفس كو اپنے ملك ميں فتنوں سے محفوظ ركھنے كى استطاعت نہيں ركھتا تو اس كے ليے وہاں سے ايسے ملك كى طرف ہجرت – اگر ہجرت كرنے كى طاقت ہو تو – كرنى مشروع ہے جہاں وہ اپنے دين اور نفس كو محفوظ ركھ سكے.
اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور ان كے صحابہ كرام پر اپنى رحمتوں كا نزول فرمائے.
واللہ اعلم .
ماخذ:
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 12 / 51 )