ان شاء اللہ میں حج کرنے کی رغبت رکھتا ہوں لیکن مجھے ایک مشکل درپیش ہے کہ میرے سرکے بال گرچکے ہیں اورمیری جلد بہت ہی حساس ہے سورج کی شعائيں میری صحت پراثراندازہوتي ہیں اورسرکی جلدمیں بہت زيادہ جلن ہوتی ہے اورسرکی شریانیں خصوصا اورعموما چہرے کی شریانیں پھول جاتی ہیں ۔
جیسا کہ آپ کوعلم ہے کہ احرام کی حالت میں سرڈھانپنا منع ہے ، میری آپ سے گزارش ہے کہ مجھے اس حالت کے بارہ میں فتوی دیں ، آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ میرا قد بہت ہی چھوٹا ہے اورمیں چھتری نہيں اٹھا سکتا کیونکہ اس سے میرے ارد گرد کے لوگوں کوتکلیف ہوتی ہے اللہ تعالی آپ کی حفاظت اوردرست راہنمائي فرمائے ؟
0 / 0
6,45329/01/2004
سرسے گنجے شخص کے لیے سورج تکلیف دہ ہے کیا وہ احرام کی حالت میں اپنا سرڈھانپ سکتا ہے ؟
سوال: 26724
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
جب معاملہ ایسا ہی ہوجیسا کہ آپ نے ذکرکیا ہے توآپ احرام کی حالت میں سرڈھانپ لیں اورمکہ میں بطور فدیہ ایک بکرا ذبح کرکے فقراء میں تقسیم کريں یا پھر حرم کے چھ مسکینوں کو کھانا کھلائيں ، اورہرمسکین کو نصف صاع کھجور یا اپنے علاقے کی غذا دیں ، یا پھر تین دن کے روزے رکھیں۔
یہ حج کے احرام کے متعلق ہے اوراگر آپ نے عمرہ کا احرام باندھا توپھر آپ کے ذمہ ایک اورفدیہ ہوگا ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اورصحابہ کرام پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔
واللہ اعلم .
ماخذ:
دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 11 / 181 ) ۔