بعض گاڑیوں میں ٹیپ کے سپیکر سواریوں کے قدموں کر برابر ہیں ۔ اور بعض اوقات جوتے اور پاؤں ان سپیکروں پر بھی رکھے جاتے ہيں تو کیا جب اسے چلایا جاۓ گا تواس میں کتاب اللہ کی توھین کا پہلوتو نہیں نکلتا ؟
0 / 0
9,40320/12/2003
گاڑی میں ٹیپ کے سپیکر سواریوں کے قدموں کےبرابر ہیں
سوال: 2297
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگرتو ایسے ہی جیسا کہ آپ نے ذکر کیا کہ سپیکر پاؤں کے نیچے یا پھر قدموں کے برابر ہیں تو پھر قرآن مجید کی تلاوت نہ لگائ جاۓ ، اس لیے کہ قرآن مجید کا اس طرح ہونا کہ وہ پاؤں کے نیچےیابرابر سے سنا جاۓ اس میں کوئ شک نہیں کہ اس میں توھین کا پہلونکلتا ہے ۔
اگر قرآن کریم کی تلاوت سننا ہی ہے تو پھر سپیکر پاؤں کے برابر یا نیچے سے اوپر اٹھالینے چاہیں ۔ .
ماخذ:
لقاء الباب مفتوح لابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی (165)