0 / 0
10,85701/09/2004

نکاح کا اعلان کرنا

سوال: 22737

شادی کے بارہ میں ایک سوال میں آپ نے شادی کے اعلان کا ذکر کیا ہے اس کا سبب کیا ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

نکاح کا اعلان کرنا واجب ہے اوراس کا سبب مندرجہ ذیل ہے :

1 – کہ سنت نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اس کا حکم دیا گيا ہے :

فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :

( اس نکاح کا اعلان کرو ) مسند احمد ، علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع ( 1072 ) میں اسے حسن کہا ہے ۔

2 – اس لیے کہ نکاح شرعی کی زنا وغیرہ سے تمیز ہوسکے ، کیونکہ زنا خفیہ طور پر کیا جاتا ہے ، لیکن نکاح شرعی اعلانیہ اورلوگوں کے سامنے ظاہر ہوتا ہے تا کہ اس میں تميز کی جاسکے ، اورنکاح کے اعلانیہ کرنے کی حکمت بھی یہی ہے ، کہ تمہت سے بچا جائے ۔.

ماخذ

ڈاکٹر خالد بن علی المشیقح

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android