جس كى نماز جنازہ كى تكبيريں يا ايك تكبير فوت ہو جائے تو كيا وہ اس كى قضا كرے گا؟
اور وہ نماز جنازہ ميں امام كے ساتھ كيسے ملے گا ؟
0 / 0
4,97405/04/2008
اگر كسى كى نماز جنازہ كى تكبريں فوت ہو جائيں تو وہ كيا كرے
سوال: 22486
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
جہاں سے نماز جنازہ پائے وہ امام كے ساتھ مل جائے، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
” جو نماز تم پاؤ اسے ادا كرلو، اور جو فوت ہو جائے اسے پورا كر ليا كرو”
اور جب امام سلام پھيرے تو جو فوت ہو چكا ہو اور جنازہ پڑھا ہو اور اسے اٹھايا نہ گيا ہو تو نماز جنازہ سے جو باقى رہا تھا اسے پورا كر لے، ليكن اگر اسے خدشہ ہو كہ جنازہ اٹھا ليا جائے گا، تو ہمارے فقھاء رحمہم اللہ كہتے ہيں:
اسے پوار كرنے يا تكبير كى متابعت كرتے ہوئے امام كے ساتھ سلام پھيرنے كا اختيار حاصل ہے.
ماخذ:
ديكھيں: 70 سبعون سوالا فى احكام الجنائز صفحہ نمبر ( 13 ) تاليف فضيلۃ الشيخ محمد الصالح العثيمين