0 / 0
6,79501/12/2008

نفاس والی عورتوں کا حج

سوال: 21618

جب عورت نفاس میں چالیس یوم سے قبل ہی پاک صاف ہوجائے توکیا اس کا حج صحیح ہوگا ؟
اوراگراس نے حج کی نیت کررکھی ہواوراس کا نفاس ختم نہیں ہوتا تواسے کیا کرنا چاہیے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

شیخ محمد بن عثيمین رحمہ اللہ تعالی کہتےہیں :

جب نفاس والی عورت چالیس یوم سے قبل ہی پاک صاف ہوجائے تووہ طاہرعورت کی طرح نمازادا کرے گي اورروزہ بھی رکھے گی حتی کہ طواف بھی کرے گي کیونکہ نفاس کی کم ازکم مدت کی کوئي حد نہيں ہے ۔

لیکن اگراسے طہرشروع نہيں ہوتا اوروہ پاک صاف نہيں ہوتی تواس کا حج بھی صحیح ہے لیکن وہ پاک صاف ہونے سے قبل بیت اللہ کا طواف نہیں کرے گي ، کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حائضہ عورت کوبیت اللہ کا طواف کرنے سے منع کردیا ہے ، اورنفاس بھی اس مسئلہ میں حیض کی طرح ہی ہے ۔اھـ  .

ماخذ

حیض کے ساٹھ مسائل سے لیا گیا ہے ؛ کتاب رسالۃ 60مسئلۃ فی الحیض ۔

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android