جو شخص دير سے آكر جماعت ميں ملے اور ايك يا دو ركعت امام كے ساتھ ادا نہ كر سكے پھر امام كے سلام پھيرنے كے بعد اپنى نماز مكمل كر رہا ہو تو كيا بعد ميں آنے والا شخص اس كى امامت ميں نماز ادا كرسكتا ہے ؟
0 / 0
5,33714/04/2009
جماعت سے كوئى ركعت پيچھے رہ جانے والے شخص كى امامت ميں نماز ادا كرنا
سوال: 21009
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
جى ہاں بعد ميں آنے والا شخص اور جس كى نماز رہ گئى ہو وہ پہلے امام كے ساتھ ملنے والے شخص كى فوت شدہ ركعات ميں مل كر اس كى امامت ميں نماز ادا كر سكتا ہے، اس كے ليےامام كو امامت كى نيت كرنا لازم نہيں.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشيخ عبد الكريم الخضير