8,884

نمازجنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا حکم

سوال: 20435

نماز جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

جواب کا متن

ہمہ قسم کی حمد اللہ تعالی کے لیے، اور دورو و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، بعد ازاں:

نماز جنازہ میں سورۃ الفاتحہ پڑھنی واجب ہے ۔

اس کی دلیل یہ ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے :

( نماز اس طرح ادا کرو جس طرح مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو ) اسے امام بخاری رحمہ اللہ تعالی نے روایت کیا ہے ۔

اوراسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے :

( جوسورۃ الفاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز ہی نہيں ہوتی ) متفق علیہ ۔

واللہ اعلم .

حوالہ جات

ماخذ

دیکھیں کتاب : مجموع فتاوی ومقالات متنوعہ لفیضلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی ( 13 / 143 ) ۔

at email

ایمیل خبرنامہ

اسلام سوال و جواب کی میلنگ لسٹ میں شامل ہوں

phone

اسلام سوال و جواب ایپ

مواد تک فوری رسائی اور آف لائن مطالعہ کے لیے

download iosdownload android