ميں مقروض ہوں، اور ميرے دينى بھائى نے اپنے ساتھ حج كى پيشكش كى ہے جس كے اخراجات بھى وہى ادا كريگا، كيا مجھ پر حج فرض ہوتا ہے ؟
0 / 0
6,05619/11/2007
كيا مقروض شخص پر كسى دوسرے كے خرچ پر حج كرنا واجب ہے
سوال: 13500
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
يہ سوال شيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ تعالى سے كيا گيا تو ان كا جواب تھا:
” اگر وہ بھائى آپ كے اخراجات برداشت كرتا ہے كہ اس كے ساتھ جانے سے آپ كو كوئى ضرر اور نقصان نہيں پہنچتا تو اس كے ساتھ حج كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن اس كے ساتھ حج كرنا واجب نہيں.
آپ پر اس كے ساتھ حج كرنا واجب نہيں، يہ ہم اس ليے كہہ رہے ہيں كہ خدشہ ہے كہ كسى وقت وہ آپ كا دينى بھائى نہ رہے يعنى آپ كے مابين اختلاف پيدا ہو جائيں تو وہ آپ پر احسان جتلاتا پھرےگا كہ ميں نے آپ كو حج كرايا اور آپ اس كا بدلہ مجھے يہ دے رہے ہيں، اور تم ميرے ساتھ يہ سلوك كر رہے ہو.
واللہ اعلم .
ماخذ:
الشیخ محمد صالح المنجد