0 / 0
3,37220/03/2021

کیا کفارے کے لیے بچوں کو کھانا کھلانا کافی ہو جائے گا؟

سوال: 133076

کیا قسم کے کفارے میں بچوں کو مساکین میں شمار کیا جا سکتا ہے؟ نیز کفارے میں کھلایا جانے والا کھانا کسی خاص نوعیت کا ہو گا یا کوئی بھی کھانا کھلایا جا سکتا ہے؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اول:

اگر بچوں کی کفالت کرنے والا شخص شرعی طور پر فقیر ہو، نیز بچوں کی ملکیت میں ایسی کوئی چیز نہ ہو جس سے بچوں کے کھانے پینے کا بندوبست کیا جا سکے تو یہ بچے بھی کفارے کے لے معتبر مساکین میں شامل ہوں گے۔

دوم:

کفارے کے لیے معتبر کھانا وہ درمیانے درجے کا کھانا ہے جو کفارہ دینے والا خود کھاتا ہے یا اپنے گھر والوں کو کھلاتا ہے چاہے اس کا تعلق کھجور، گندم، جو، چاول وغیرہ کسی بھی غذائی جنس سے ہو۔

اللہ تعالی عمل کی توفیق دینے والا ہے، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و سلم پر اور آپ کے صحابہ کرام پر درود و سلام نازل فرمائے۔" ختم شد

دائمی کمیٹی برائے فتاوی و علمی تحقیقات

الشیخ عبد العزیز بن باز الشیخ عبد الرزاق عفیفی  الشیخ عبد اللہ غدیان   الشیخ عبد اللہ قعود
"فتاوى اللجنة الدائمة " دوسرا ایڈیشن: (9/219)

واللہ اعلم

ماخذ

ماخذ: "فتاوى اللجنة الدائمة " دوسرا ایڈیشن: (9/219)

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android