بعض عورتيں پيشانى كے اوپر سے كچھ بال كاٹنى ہيں، اور كچھ كونيچے لٹكتے رہنے ديتى ہيں، اس كا حكم كيا ہے ؟
0 / 0
6,73928/07/2008
پيشانى كے اوپر سے بال كاٹنا
سوال: 13248
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اگر تو اس سے مراد كافر اور ملحد قسم كى عورتوں سے مشابہت ہو تو يہ حرام ہے؛ كيونكہ غير مسلم سے مشابہت حرام ہے اس ليے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
” جس نے بھى كسى قوم سے مشابہت اختيار كى تو وہ انہى ميں سے ہے ”
ليكن اگر اس سے مقصد مشابہت نہ ہو بلكہ يہ عورتوں كے مابين ايك نئى عادت ہو، اور اگر اسے زينت شمار كيا جاتا ہو جس سے عورت اپنے خاوند كے ليے زينت اختيار كرتى ہے، اور اپنے جيسى اور اپنى ہم جولي اور سہيلى عورتوں كے مابين ايسے مظہر اور شكل ميں آتى ہو كہ جو اس كى قدر و منزلت ميں عورتوں كے ہاں اضافہ كرے تو ہميں اسميں كوئى حرج نظر نہيں آتا.
ماخذ:
ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 3 / 881)