0 / 0
6,70119/05/2008

گنجے پن كى بنا پر سر كے بال لگوانے كا حكم

سوال: 13215

كيا گنچے پن والے شخص كے ليے بال لگوانے جائز ہيں؛ كيونكہ بعض لوگ گنجے پن سے اذيت محسوس كرتے ہيں، اور خاص كر جب چھوٹى عمر ميں ہى ايسا ہو ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى سے درج ذيل سوال كيا گيا:

سر كے پچھلے حصہ سے بال لے كر زخمى حصہ پر بال لگانے كا حكم كيا ہے ؟

شيخ رحمہ اللہ كا جواب تھا:

" جى ہاں جائز ہيں؛ كيونكہ يہ اللہ تعالى كى پيدا كردہ صورت كو واپس لانے، اور عيب كو ختم كرنے كے باب ميں شامل ہوتا ہے، نہ كہ خوبصورتى يا اللہ كى پيدا كردہ صورت ميں زيادتى كے باب ميں، اس ليے يہ تغير خلق اللہ ميں شامل نہيں ہوگا، بلكہ نقص كو پورا كرنے اور عيب ختم كرنے ميں شامل ہو گا.

اور حديث ميں بيان كردہ تين افراد كا قصہ كسى پر بھى مخفى نہيں، جن ميں ايك شخص گنجا بھى تھا، جب ميں ہے كہ اس شخص نے يہ بتايا كہ مجھے يہ پسند ہے كہ اللہ تعالى اس كے بال واپس كر دے اور اس كا گنجا پن ختم كر دے، تو فرشتے نےاس كے سر پر ہاتھ پھيرا اور اللہ تعالى نے اس كے بال واپس كر ديے، اور اسے بہت اچھے بال ديے گئے "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 3464 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 2964 ).

ماخذ

ديكھيں: فتاوى علماء بلد الحرام صفحہ ( 1185 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android