0 / 0
5,36111/10/2008

درآمد شدہ چاكليٹ اور ٹافياں كھانے كا حكم

سوال: 12279

ہمارے كچھ رشتہ داروں نے ہميں كينڈا اور انگلينڈ سے بطور ہديہ چاكليٹ بھيجيں ہيں، اس كے متعلق ہميں كس طرح معلوم ہو گا آيا يہ حرام ہيں يا حلال ؟

اس ميں جو كچھ ڈالا گيا ہے اس كے متعلق كچھ بيان نہيں كيا گيا، اور چاكليٹ ٹويكس اور كٹ كاٹ وغيرہ قسم كى ہيں، ميں آپ كے جواب كا منتظر ہوں.

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

فضيلۃ الشيخ محمد العثيمين رحمہ اللہ كا كہنا ہے:

كھانے والى سارى اشياء ميں اصل حلت ہى ہے، اور اسى طرح مشروبات ميں حلت اصل ہے حتى كہ اس كى حرمت كى كوئى دليل مل جائے.

كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

وہ اللہ جس نے تمہارے ليے زمين كى تمام چيزوں كو پيدا كيا… البقرۃ ( 29 ).

اور اس ليے بھى كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” جس سے وہ ساكت ہے تو وہ معاف ہے، اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے يہ آيت تلاوت فرمائى:

آپ كہہ ديجئے كہ جو احكام بذريعہ وحى ميرے پاس آئے ہيں ان ميں تو ميں كوئى حرام نہيں پاتا كسى كھانے والے كے ليے جو اس كو كھائے، مگر يہ كہ وہ مردار ہو يا كہ بہتا ہوا خون ہو يا خنزير كا گوشت ہو، كيونكہ وہ بالكل ناپاك ہے يا جو شرك كا ذريعہ ہو كہ غير اللہ كے ليے نامزد كر ديا گيا ہو، پھر جو شخص مجبور ہو جائے بشرطيكہ نہ تو طالب لذت ہو اور نہ ہى حد سے تجاوز كرنے والا تو واقعى آپ كا رب غفور الرحيم ہے الانعام ( 145 ).

سنن ابو داود كتاب الاطعمۃ حديث نمبر ( 3306 ) علامہ البانى رحمہ اللہ صحيح سنن ابو داود حديث نمبر ( 3225 ) ميں كہتے ہيں يہ صحيح الاسناد ہے.

تو جب ہميں اس چيز كے متعلق يہ علم نہ ہو كہ نص كے ساتھ حرام ہے يا شرع كے عموم ميں داخل ہونے كى بنا پر يا صحيح قياس جو حرمت كا متقاضى ہو كى بنا تو پھر وہ چيز حلال ہو گى، كھانے اور پينے اور لباس اور عادات ميں اصل يہى ہے.

ديكھيں: فتاوى منار الاسلام ( 3 / 647 )

اس بنا پر اس كا كھانا جائز ہے جب تك كہ اس كے متعلق يہ ثابت نہ ہو جائے كہ اس ميں ايسى اشياء ڈالى گئيں ہيں جو شرعا حرام ہيں.

واللہ اعلم .

ماخذ

الشيخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android