کسی شخص کا نقصان بھرنے کی حامی بھری اوراس میں سے کچھ ادا بھی کردیا اورفوت ہوگيا توکیا اس کے وارثوں باقی نقصان بھی ادا کرنا واجب ہوگا ؟
0 / 0
5,23625/06/2007
کسی شخص کا نقصان بھرنے کی کفالت کی اورفوت ہوگيا توکیا اسے اس کے وارث پورا کرینگے؟
سوال: 12046
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
الحمدللہ
ہم نے مندرجہ بالاسوال فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :
جی ہاں ، اس لیے کہ یہ ادائيگي کی ضمانت تھی ۔
سوال : ؟
اورجب صاحب حق اس کا مطالبہ پھراصل شخص جس کی کفالت لی گئي تھی سے کرنا شروع کردے تو ؟
جواب :
صاحب حق کے لیےجائز ہے کہ وہ جس سے چاہے مطالبہ کرے ، اگروہ اصل شخص سے مطالبہ کرے توبھی جائز ہے اوراگر وہ ضامن بننے والے شخص سے مطالبہ کرے تو بھی جائز ہوگا ۔
واللہ تعالی اعلم ۔ .
ماخذ:
الشيخ محمد بن صالح العثيمين