0 / 0
7,48225/02/2007

ناخن تراشنے كے بعد پھنكنا

سوال: 1179

كيا يہ صحيح ہے كہ ناخن تراشنے كے بعد پھينكنے حرام ہيں، اور كيا انہيں دفن كرنا ضرورى ہے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

ناخن تراشنے مشروع ہيں، كيونكہ ناخن تراشنا فطرتى خصلت ميں شامل ہوتا ہے، اور تراشنے كے بعد انہيں پھينكنے ميں كوئى حرج نہيں اور انہيں دفن كرنا ضرورى نہيں ہے، اور اگر وہ اسے كوڑے دان ميں پھينك دے، يا پھر دفن كردے تو اس ميں كوئى حرج نہيں.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 5 / 174 ).

ليكن اگر يہ ڈر ہو كہ يہ ناخن جادوگروں كے ہتھے چڑھ جائينگے تو پھر انہيں وہاں پھينكے يا دفن كرے جہاں سے ان كے ہاتھ نہ لگيں.

واللہ اعلم .

ماخذ

الشیخ محمد صالح المنجد

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android