ایک شخص نے طواف کے دو یا زیادہ چکر لگائے تو شدید بھیڑ کی وجہ سے طواف روک کر ایک یا دو گھنٹے بیٹھا رہا اور پھر سے طواف مکمل کیا، تو کیا اب یہ دوبارہ شروع سے طواف کرے یا گزشتہ طواف کو ہی مکمل کرے؟
0 / 0
2,70615/06/2022
دوران طواف ایک شخص گھنٹہ بھر آرام کے لیے بیٹھ گیا
سوال: 109356
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
"اگر طواف کے درمیان میں وقفہ بہت لمبا ہو جیسے کہ ایک ، دو گھنٹے تو ایسی صورت میں دوبارہ سے طواف کرنا واجب ہے، لیکن اگر معمولی وقفہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ طواف اور سعی میں تسلسل کے ساتھ چکر لگانا شرط ہے، چنانچہ اگر درمیان میں لمبا وقفہ آ جائے تو پہلے والے چکر کالعدم ہو جائیں گے، اور اس پر شروع سے چکر لگانا واجب ہو گا، لیکن اگر وقفہ زیادہ لمبا نہ ہو ، مثلاً دو ، تین منٹ کے لیے بیٹھتا ہے ، پھر طواف مکمل کر لیتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔" ختم شد
"مجموع فتاوى ابن عثیمین" (22/ 293)
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب