0 / 0
6,95624/08/2020

كيا ” انہ على رجعہ لقادر ” گم شدہ چيز واپس لے آتا ہے

سوال: 10888

اگر انسان كى كوئى چيز گم ہو جائے تو وہ دو سو مرتبہ ” انہ على رجعہ لقادر ” پڑھے تو اس كى گمشدہ چيز واپس آتى ہى يا نہيں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اس كا نہ تو كتاب اللہ ميں ثبوت ملتا ہے، اور نہ ہى كسى صحيح حديث ميں، اور نہ ہى يہ ان عام اسباب ميں شامل ہے جس سے گمشدہ چيز واپس آ جاتى ہے، بلكہ يہ تو قرآن كا وہ استعمال ہے جس كے ليے يہ نازل نہيں ہوا، اور اس كے ساتھ اس ميں ايك معين تعداد بھى ہے، اور اس كى تحديد ايك توقيفى امر ہے جو عقل سے پہچانى نہيں جاتى.

تو اس طرح اس كا استعمال بدعت ہو گا، اور پھر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” جس كسى نے بھى ہمارے اس دين ميں كوئى ايسا كام نكالا جو اس ميں سے نہيں تو وہ مردود ہے “

اسے بخارى اور مسلم نے روايت كيا ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

ماخذ

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 3 / 69 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android