0 / 0
6,82109/12/2006

ہوائى جہاز ميں پانى نہ ملنے كى صورت ميں وضوء كيسے كيا جائے ؟

سوال: 10798

جب ہوائى جہاز ميں پانى نہ ملے، يا پانى مجمد ہو جائے، يا ہوائى جہاز ميں ضرر يا پانى ليك ہونے كے خدشہ سے پانى استعمال كرنے نہ ديا جائے، يا پانى كافى نہ ہو، تو مٹى كى عدم موجودگى ميں ہوائى جہاز كا مسافر وضوء كيسے كرے گا ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

آپ كے مذكورہ بيان كے مطابق وضوء كرنا مشكل يا متعذر ہے، اور اللہ تعالى كا فرمان ہے:

اللہ تعالى نے تم پر دين ميں كوئى تنگى نہيں كى الحج ( 78 ).

چنانچہ ہوائى جہاز كے قالين پر اگر تو غبار تو مسافر اس پر تيمم كر لے اور اگر وہاں غبار نہ ہو تو وہ نماز ضرور ادا كرے چاہے طہارت كرنے سےعاجز ہونے كى بنا پر غير وضوء ہى نماز ادا كرنا پڑے.

اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:

تم ميں جتنى استطاعت ہے اس كے مطابق تقوى اختيار كرو التغابن ( 16 ).

ليكن اگر يہ ممكن ہے كہ ہوائى جہاز دوسرى نماز كے آخرى وقت سے قبل ہوائى اڈے پر اترےگا تو اسے نماز ميں تاخر كرنى چاہيے اور ہوائے اڈے پر جہاز اترنے كے بعد وہ دونوں نمازيں جمع كر كے ادا كرے، ليكن اگر ايسا ممكن نہ ہو، مثلا اگر جمع كى جانے والى نمازوں ميں دوسرى نماز كا وقت ہو يا پھر وہ نماز جمع نہ ہو سكتى ہو مثلا عصر كى نماز مغرب كے ساتھ، اور عشاء كى نماز فجر كے ساتھ، اور فجر كى ظہر كے ساتھ تو اس صورت ميں وہ حسب حال نماز ادا كر لے.

ماخذ

ديكھيں: اعلام المسافرين ببعض آداب و احكام السفر و ما يخص الملاحين الجويين تاليف الشيخ محمد بن صالح العثيمين صفحہ ( 11 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android