0 / 0
1,36221/09/2022

ویب سائٹ پر اعلانات نشر کرنا

سوال: 107677

میں ایک ویب سائٹ کا مالک ہوں، میں مشہوریاں وصول کرتا ہوں اور اپنی ویب سائٹ پر ان تشہیری اعلانات کو لگاتا ہوں، لیکن میں نے یہ بھی ملاحظہ کیا ہے کہ بسا اوقات ان اعلانات میں عورتوں کی تصاویر بھی آ جاتی ہیں، جب کہ کبھی اسلامی ویب سائٹس کے اعلانات بھی آتے ہیں، ایسے ہی حرام کاموں سے پاک ویب سائٹس کے اعلانات بھی آتے ہیں، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میں اپنی ویب سائٹ پر ان اعلانات کو لگا سکتا ہوں؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

اعلانات کی تشہیر کے لیے ویب سائٹ بنانے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ اعلانات شرعی قواعد و ضوابط کے تحت ہوں، مثلاً: عورتوں کی تصاویر ان میں شامل نہ ہوں، نہ ہی موسیقی ہو، اور نہ ہی شراب ، یا خنزیر کے گوشت کی خریداری کی دعوت دینے والی ہوں، اسی طرح سودی لین دین کو بھی رواج نہ دیں، غیر اخلاقی تفریح اور سیاحت کو فروغ نہ دیں، بلکہ مشکوک سرگرمیوں کی بھی دعوت نہ دیں۔

محترم بھائی ، یاد رکھیں کہ آپ اپنا یہ کام کرتے ہوئے مسلمانوں کے اخلاق، اموال، اور عزت کے پاسدار ہیں، اس لیے اگر آپ اعلانات لگاتے ہوئے اللہ تعالی کو نگران و نگہبان سمجھیں گے تو تبھی یہ پاسداری مکمل ہو گی، لیکن اگر آپ کوتاہی کا شکار ہو گئے، اور حرام چیزوں کی ترویج کے لیے معاون بن گئے ، اور معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنے تو پھر آپ اپنی اس ذمہ داری میں کوتاہ اور امانت میں خیانت کے مرتکب بن جائیں گے۔

فرمانِ باری تعالی ہے:
 يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا أَمَانَاتِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ 
 ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی خیانت نہ کرو، اور نہ ہی اپنی امانتوں میں خیانت کرو ، تم اس سے ناواقف نہیں ہو۔ [الانفال:27]

واللہ اعلم

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android