ايك عورت كو حيض سے پاك ہونے ميں شك تھا اس نے روزہ ركھ ليا اور جب صبح ہوئى تو وہ يقينى طور پر پاك تھى كيا اس كا يہ روزہ صحيح ہو گا يا نہيں كيونكہ روزہ ركھتے وقت تو اسے پاك ہونے ميں شك تھا ؟
0 / 0
6,31229/08/2009
حيض سے طہارت ميں شك ہونے كے باوجود روزہ ركھ ليا
سوال: 106452
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
اس كا روزہ صحيح نہيں، بلكہ اسے اس دن كى قضاء ميں روزہ ركھنا ہو گا، اس ليے كہ اصل ميں حيض باقى ہے، اور اس كا حيض سے پاك ہونے ميں شك كے باوجود روزہ ركھنا اور عبادت ميں داخل ہونا صحيح نہيں كيونكہ يہ اس كے صحيح ہونے ميں مانع ہے ” انتہى
فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ..
ماخذ:
الاسلام سوال و جواب