0 / 0
4,81309/07/2008

ايك كفريہ دين كو چھوڑ كر كسى دوسرے كفريہ دين ميں جانے والے شخص كا ذبح كيا ہوا گوشت كھانا

سوال: 10536

اگر كوئى نصرانى شخص كيمونسٹ ملحد يا بدھ مت مذھب اختيار كر لے تو كيا اس كا ذبح كيا ہوا جانور كھانا جائز ہے، اور اگر يہودى نصرانى بن جائے تو كيا ہم اس كا ذبيحہ كھا سكتے ہيں ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

فقھاء كرام كا اتفاق ہے كہ اہل كتاب ميں سے جو كوئى شخص بھى اہل كتاب كا دين ترك كر كے كوئى اور دين اختيار كرتا ہے تو اس كا ذبيحہ نہيں كھايا جائےگا، ليكن اگر وہ اپنا دين ترك كر كے اہل كتاب كا دين اختيار كر لے مثلا يہودى عيسائيت اختيار كر لے يا پھر عيسائى يہوديت اختيار كر لے تو جمہور علماء كرام جن ميں احناف، مالكى اورايك قول كے مطابق شافعى اور بالجملہ حنابلہ شامل ہيں كے مطابق اس كا ذبيحہ حلال ہے .

ماخذ

ديكھيں: الموسوعۃ الفقھيۃ ( 39 / 97 )

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android