0 / 0
5,81512/06/2010

گھريلو سامان كى لسٹ مہر ميں شامل كرنے كا حكم

سوال: 102507

شادى كى شروط كى فہرست نامى چيز كى مشروعيت كا حكم كيا ہے ؟

اور كيا يہ مہر كى جگہ لے سكتى ہے، اور اس فہرست ميں كيا لكھنا ضرورى ہے، كيا فليٹ اور گھر ميں جو چيز ہوتى ہے وہ شامل ہو گى يا كچھ اور بھى ؟

برائے مہربانى جتنى جلدى ہو سكے اس كا جواب ديں كيونكہ ميرى شادى اس فہرست كى وجہ سے ركى ہوئى ہے اور ہو سكتا ہے اس فہرست كى وجہ سے شادى نہ بھى ہو سكے ؟

جواب کا متن

اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔

نكاح ميں مہر كا ہونا ضرورى ہے كيونكہ اللہ عزوجل كا فرمان ہے:

اور عورتوں كو ان كے مہر راضى و خوشى دے دو النساء ( 4 ).

يہاں نحلۃ كا معنى فرض ہے.

اور اس ليے بھى كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” جاؤ جا كر كچھ ڈھونڈ كر لاؤ چاہے لوہے كى انگوٹھى ہى ہو ”

صحيح بخارى حديث نمبر ( 5121 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 1425 ).

عرف اور عادات كے اعتبار سے لوگ مہر ميں مختلف ہيں كچھ لوگ تو مہر نقدى كى شكل ميں مقرر كرتے ہيں، اور كچھ لوگ سونے كے زيوارت كى شكل ميں ديتے ہيں، اور كچھ لوگ مہر ميں تين اشياء ديتے ہيں: سونا، اور نقدى جو بعد ميں دى جاتى ہے، اور سامان كى فہرست، اس ميں كوئى حرج نہيں.

چنانچہ يہ فہرست مہر كا جزء شمار ہوتى ہے جو بيوى كى ملكيت ہے، اور اس كى تحديد خاوند اور ولى كے درميان اتفاق سے ہو سكتى ہے، وہ اس پر بھى متفق ہو سكتے ہيں كہ سارا موجود سامان لكھ ديں اور وہ بيوى كى ملكيت ہو گى، اور عليحدگى كى صورت ميں بيوى واپس لے گى، اور يہ بھى ہو سكتا ہے كہ والى اور خاوند سامان كا كچھ حصہ لكھنے پر متفق ہو جائيں تو اس كے علاوہ باقى سامان كى بيوى مالك نہيں بنے گى.

اور اس فہرست ميں لڑكى كے ولى كو سختى نہيں كرنى چاہيے، كيونكہ مہر تھوڑا ركھنا اور اس ميں آسانى پيدا كرنى مستحب ہے؛ كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” سب سے بہتر مہر آسانى والا ہے ” اسے حاكم اور بيہقى نے روايت كيا اور علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح الجامع حديث نمبر ( 3279 ) ميں صحيح قرار ديا ہے.

اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

” سب سے بہتر نكاح آسان نكاح ہے “

اسے ابن حبان نے روايت كيا اور علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح الجامع حديث نمبر ( 3300 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

مزيد آپ سوال نمبر (10525 ) اور (12572 ) كے جوابات كا ضرور مطالعہ كريں.

واللہ اعلم .

ماخذ

الاسلام سوال و جواب

answer

متعلقہ جوابات

at email

ایمیل سروس میں سبسکرائب کریں

ویب سائٹ کی جانب سے تازہ ترین امور ایمیل پر وصول کرنے کیلیے ڈاک لسٹ میں شامل ہوں

phone

سلام سوال و جواب ایپ

مواد تک رفتار اور بغیر انٹرنیٹ کے گھومنے کی صلاحیت

download iosdownload android