دنیا کے دوردراز علاقوں میں بسنے والے لوگ جنت میں جائيں گے یا کہ جہنم میں ؟
مثلا جولوگ جنگلوں میں یا پھرجوقطب جنوبی میں رہتے ہیں ہیں اوران تک نہ توکوئ نبی پہنچا اورنہ ہی کسی نے انہیں اللہ تعالی اور دین اسلام کی دعوت ہی دی ہے ؟
0 / 0
7,94915/07/2009
اسلام کی دعوت نہ پہنچنے والے کا حکم
سوال: 10134
جواب کا متن
اللہ کی حمد، اور رسول اللہ اور ان کے پریوار پر سلام اور برکت ہو۔
ایسے لوگوں کے بارہ میں جوسب سے بہتر قول ہے وہ یہی ہے کہ روزقیامت ان کا امتحان لیا جاۓ گا اوران کی آزمائش کی جائيگي جو بھی اس دن اطاعت کرے گا وہ جنت میں اورجوبھی نافرمانی کرے گا وہ جہنم اورآگ میں داخل ہوگا ۔
اس لیے کہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے :
ہم کسی کوبھی اس وقت تک عذاب نہیں دیتے جب تک کہ رسول مبعوث نہ کردیں الاسراء ( 15 ) ۔ .
ماخذ:
دیکھیں : مجموع فتاوی شيخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی ( 1 / 456 ) ۔